آصف زرداری اور خورشید کا ٹیلی فون رابطہ ،بجٹ ،سیاسی صور ت سمیت اہم امور پر تبادلہ

حکومت کو ٹف ٹائم دینگے ،جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، سابق صدر

ہفتہ 27 مئی 2017 19:00

آصف زرداری اور خورشید کا ٹیلی فون رابطہ ،بجٹ ،سیاسی صور ت سمیت اہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام مخالف بجٹ کے بعد حکومت کو بھاگنے کی بجائے ٹف ٹائم دیں گے اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سابق صدر آصف علی زرداری سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی اور بجٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے بے حد قربانیاں دی ہیں اور پی پی پی کسی صورت بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو غریب دشمن بجٹ پیش کیا ہے اس پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے اور بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے اس کے علاوہ آصف زرداری اور خورشید شاہ میں جے آئی ٹی حوالے پر بھی بات چیت ہوگی۔(ولی)