Live Updates

بجٹ میں دوربین سے بھی غر یبوں کیلئے ریلیف نظر آتا ہے ‘چوہدری محمدسرور

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے،رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 27 مئی 2017 19:00

بجٹ میں دوربین سے بھی غر یبوں کیلئے ریلیف نظر آتا ہے ‘چوہدری محمدسرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) سابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بجٹ میں دوربین سے بھی غر یبوں کیلئے ریلیف نظر آتا ہے ‘ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے ‘ غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی‘ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ملک میں کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

پارٹی دفتر میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو میںسابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں دن بدن مسائل میں ہونیوالے اضافہ عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے عوام کی زندگی میں آسائش نام کی کوئی چیز نہیں،رہی سہی کسرغر بت ‘مہنگائی اوربے روزگاری نے نکال لی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے ڈنگ ٹپاپالیسیوں سے عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ‘غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی اور غر یب کے پاس اب خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاکر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :