بلاول بھٹوزرداری سے پارٹی رہنماؤں نوازچانڈیواوربسم اللہ خان کی ملاقات

شیرکاشکارتیرکرےگاجبکہ بلےکوتیراڑادےگا،کارکن انتخابات کی تیاری کریں،میدان سج چکا فتح پیپلزپارٹی کی ہوگی،سندھ میں پی ایس114میں ضمنی انتخابات سےمخالفین کولگ پتاجائیگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی پارٹی رہنماؤں سےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 مئی 2017 18:16

بلاول بھٹوزرداری سے پارٹی رہنماؤں نوازچانڈیواوربسم اللہ خان کی ملاقات
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27مئی2017ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے پارٹی رہنماؤں نوازچانڈیواور بسم اللہ خان نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے پارٹی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں۔

(جاری ہے)

میدان سج چکاپورے ملک میں فتح پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ حکومت جمہوری سوچ کی ہوگی۔تخت رائیونڈاور تخت لاہورتک نہیں بلکہ پورے ملک کی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔ شیرکاشکارتیرکرے گاجبکہ بلے کوتیراڑادے گا۔بلاول نے کہا کہ سندھ میں پی ایس 114میں ضمنی انتخابات سے مخالفین کولگ پتاجائیگا۔جیالوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :