Live Updates

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی جنیداکبر،شکیل خان کیخلاف مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 مئی 2017 18:03

بٹ خیلہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27مئی2017ء) : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،توڑپھوڑاور ہنگامہ آرائی کے جرم میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،توڑپھوڑاور ہنگامہ آرائی کے جرم ارکان اسمبلی اور کارکنوں کوگرفتارکرلیا۔ضلعی انتظامیہ اور واپڈاحکام نے مظاہرین سے مذاکرات بھی کیے۔پولیس نے مذاکرات ناکام ہونے پرگرفتارایم این اے جنیداکبر اور ایم پی اے شکیل خان وکارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ خارمیں درج مقدمے میں روڈبلاک کرنے،توڑپھوڑاور عوام کومشتعل کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات