وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے ماہ صیام کے آغاز پرپیغام

ہفتہ 27 مئی 2017 18:49

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے ماہ صیام کے آغاز پرپیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کے ماہ کے آغاز پر امت مسلمہ باالخصوص صوبہ سندھ کے عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا یہ مبارک مہینہ تقویٰ اور پرہیزگاری کا تقاضہ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مذہب اسلام کی اصل روح کو سمجھنا چاہئے اور اسلام کے زریں صولوں کو اپناکر اسلام کی سر بلندی اور مسلمانوں میں یکجھتی اور بھائی چارگی کی فضا کو فروغ دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

کیونکہ یکجہتی اور بھائی چارگی کی جس قدر ضرورت اس وقت ہے اس سے قبل نہ تھی۔ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ کے عوام پر زور دیا کہ وہ ماہ صیام کے دوران اتحاد، بھائی چارگی کو اختیار کرکے ایک دوسرے کا احترام کریںاور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں تمام متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصرپرکڑی نگاہ رکھیں اور لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :