مالی وسائل کے حوالے سے سندھ کی ساخت بہتر ہو رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

مالی وسائل اچھے ہوں گے تو ترقی بھی ہوگی اور روزگار کے بہترمواقع بھی پیدا ہوں گے،مراد علی شاہ کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 18:49

مالی وسائل کے حوالے سے سندھ کی ساخت بہتر ہو رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مالی وسائل کے حوالے سے سندھ کی ساخت بہتر ہو رہی ہے اورمالی وسائل اچھے ہوں گے تو ترقی بھی ہوگی اور روزگار کے بہترمواقع بھی پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کووزیر اعلیٰ ہائوس میں سندھ کے مالی وسائل سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں صوبائی وزراء مکیش کما ر چاولہ ، سہیل انور سیال ، چیف سیکریٹری سندھ رضوا ن میمن ،صوبائی سیکریٹریز خزانہ، داخلہ ،مائنز اینڈ منرل ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، چیئرمین سندھ بورڈ آف ریوینیو (SBR ) اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں وصولی کے اہداف حاصل کئے جائیں گے ،جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ 10ماہ کے اہداف کافی حد تک بہتر ہیں ، لیکن مالی سال کے آخر تک ٹارگٹس حاصل ہونے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایس بی آر ، ایکسائز اور ریوینیو محکموں کو ایڈ یولیشن کے کیسز کو بھرپور انداز میں چلوانے اور جو سندھ کے پیسے قانونی چارہ جوئی میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو جاری کرنے پر کام کریں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام پر بوجھ ڈالنے سے بہتر ہے کہ وسائل بہتر کئے جائیں تاکہ اس طریقے کار سے نا صرف وسائل بڑھ جائیں گے بلکہ اور زیادہ ترقی ہو گی اور اس سے عوام کی خدمت بھی ہو سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :