نوازشریف بھی ملک کوقرضوں میں ڈبونے کی انٹرنیشنل سازش کاحصہ ہے،تجزیہ کاراوریامقبول جان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 مئی 2017 17:49

نوازشریف بھی ملک کوقرضوں میں ڈبونے کی انٹرنیشنل سازش کاحصہ ہے،تجزیہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27مئی2017ء) : سینئرتجزیہ کار اوریامقبول جان نے کہاہے کہ نوازشریف اتنے بھولے بھالے نہیں ہیں،نوازشریف بھی ملک کو مقروض بنانے کی انٹرنیشنل سازش کاحصہ ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اتنے بھولے بھالے نہیں ہیں،جوبندہ 40سال سے کاروبارکررہاہو۔جس کوپتاہوکہ چینی کی بوری کاریٹ کیاہے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں 50روپے کلوچینی کو120کی کیسے بیچناہے،جس بندے کویہ پتاہوکہ سریاکیسے بنتاہے اور مارکیٹ میں سریے کی قیمت زیادہ کیسے ہوجاتی ہے؟وہ بندہ اتنابھولابھالانہیں ہوسکتاکہ اس ملک کوقرضے میں ڈبوکرچلاجائے۔لیکن یہ بین الاقوامی سازش کاحصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 1947میں برصغیرپاک وہندایک ملک تھا،انگریزمیرے باپ کارشتے دارنہیں تھاکہ وہ ہم پرقرضہ لے کرخرچے کرتا۔انگریزکے دورمیں ملک پرایک روپے قرضہ نہیں تھا۔یہاں پریونیورسٹیاں ،ریلوے سسٹم ،زرعی نظام ،ہسپتال،سڑکیں ،ڈاک سسٹم بنائے گئے۔50ہزارپاؤنڈلیوی کی مدمیں انگلینڈ بھی جاتاتھا۔لیکن آج اس ملک کے ہرفردکوایک لاکھ 10ہزارکامقروض بنادیاجائے۔لیکن یہ بین الاقوامی سازش ہے۔۔۔ ویڈیوبھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :