Live Updates

بلال رسول میاں اظہر کا بھتیجا اور ان کی اہلیہ تحریک انصاف کی متحرک رکن ہیں ،حسین نواز کے اعتراضات سامنے آگئے

عامر عزیز مشرف دور میں حدیبہ پیپر ملزم کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،عامر عزیز نے طارق شفیع کو بیان حلفی واپس لینے پر دبائو ڈالا ،اعتراضات

ہفتہ 27 مئی 2017 18:34

بلال رسول میاں اظہر کا بھتیجا اور ان کی اہلیہ تحریک انصاف کی متحرک رکن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو نمائندوں پر اعتراضات سامنے آگئے،سٹیٹ بنک کے عامر عزیز مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول کی اہلیہ پی ٹی آئی کی متحرک کارکن ہیں اور وہ پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کا بھتجا ہے ، میاں اظہر پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے پانچ نمائندوں میں سے دو پر اعتراضات سامنے آگئے ، عدالت میں جمع کرائے گئے اعتراض میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکیاں غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے،عامر عزیز نے پانامہ کیس میں طارق شفیع کو بیان حلفی واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک کے عامر عزیز مشرف دور میں بھی حدیبیہ پیپرز ملز کی تحقیقات میں بھی شامل تھے جبکہ بلال رسول کی اہلیہ بھی پی ٹی آئی کی متحرک کارکن ہیں،جے آئی ٹی میں نامزدگی کے بعد بلال رسول کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حق میں پوسٹیں شیئر کی تھیں جبکہ حسین نواز نے بلال رسول کی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی فراہم کردی ہیں، بلال رسول کی سیاسی وابستگیاں ہیں،بلال رسول پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے بھتیجے ہیں اور میاں اظہر پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں سے ایک ہیں،سرکاری ملازم ہونے کے باوجود بلال رسول موجودہ حکومت کے خلاف بیان بازی کر تے رہے۔(ولی)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات