ملازمین کو جعلی ڈگری رکھنے کے حوالے سے نوٹس کرنے پر پی آئی اے کے سکیورٹی گارڈ ظہور احمد کو دل کا دورہ

ہفتہ 27 مئی 2017 18:15

ملازمین کو جعلی ڈگری رکھنے کے حوالے سے نوٹس کرنے پر پی آئی اے کے سکیورٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اپنے ملازمین کو جعلی ڈگری رکھنے کے حوالے سے نوٹس کرنے پر پی آئی اے کے سکیورٹی گارڈ ظہور احمد کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سکیورٹی گارڈ ظہور احمد کا کہنا ہے کہ میری میٹرک کی سند جعلی نہیں اصلی ہے جبکہ میں اصلی سند جمع بھی کروا چکا ہوں واضح رہے 2 روز قبل پی آئی اے نے اپنے 40 ملازمین کو جعلی ڈگری کے حوالے سے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔ (علی)

متعلقہ عنوان :