ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر صدارت صدر ڈویژن کے ساتھ اجلاس

فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات ،سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ جاری رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 27 مئی 2017 18:15

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر صدارت صدر ڈویژن کے ساتھ اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر صدارت صدر ڈویژن کے ساتھ میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں ایس پی صدر رضوان گوندل اور ڈویژنل ڈی ایس پیز نے شرکت کی، بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ماہ رمضان میں فول پروف سکیورٹی دی جائے گی جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ (علی)

متعلقہ عنوان :