Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان میں عوامی ریلیف کیلئے 9 ارب روپے کا پیکیج دینے کا عندیہ

رمضان پیکیج کی پائی پائی عوام پر خرچ ہونے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی نگرانی کریں گے، شہباز شریف

ہفتہ 27 مئی 2017 18:12

وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان  میں عوامی  ریلیف کیلئے 9 ارب روپے کا پیکیج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رمضان المبارک کی آمد پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے 9 ارب روپے کا پیکیج دینے کا عندیہ دیا ہے، جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں دالیں 20 روپے کم قیمت پر جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلہ 250 روپے میں دستیاب ہو گا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 125 ارب روپے سبسڈی کے بعد 250 روپے میں دستیاب ہو گا، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 318 سستے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں کی طرح کام کریں گے، رمضان بازاروں میں زرعی اور فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئی ہیں جبکہ سحر و افطار کے لئے 2 ہزار سے زائد مدنی دستر خوان بھی قائم ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ خود رمضان پیکیج کی پائی پائی عوام پر خرچ ہونے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی نگرانی کریں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

(قیوم زاہد)
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات