پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شینلاروت نے مسیحی برادری میں امدادی چیک تقسیم کیے

ہفتہ 27 مئی 2017 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شینلاروت نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے ،وفاقی حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کا ڈرون گرا دیا ہے، میک اپ کے سامان پر ٹیکس لگانا خواتین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ،موجودہ حکمرانوں کی ترجہات میں عوام کو ریلیف دینا شامل ہی نہیں لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور موجودہ حکومت نے غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز چیئر مین سیکر ٹر یٹ آفس گارڈن ٹاون میں مسیحی برادری میں امدادی چیک تقسیم کر نے کی تقریب سے خطا ب کر رہی تھی۔انہوںنے کہاکہ عوام دشمن بجٹ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،(ن)لیگ کی حکومت غریبوں پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی ،حکمرانوں نے صرف بجٹ میں غریبوں کو سہانے خواب دکھائے ہیں حقیقت میں وفاقی بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے جس کا عوام سے سرے سے کوئی تعلق ہی نہیں پی ٹی آئی عوا م دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے اور اسکے عوام دشمن بجٹ کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔