سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، کے الیکٹرک کی کمشنر کراچی کو یقین دہانی

کے الیکٹرک شکایا ت کے ازالہ کا موثر نظام قائم کرے ۔امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں ہو نا چاہیے،اعجاز احمد خان

ہفتہ 27 مئی 2017 18:06

سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، کے الیکٹرک کی کمشنر کراچی کو یقین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) کے الیکڑک انتظامیہ نے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کو سحر و افطار کے اوقات مین بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انھوں نے یہ یقین دہانی کمشنر کراچی کو ان کے دفتر میں ماہ رمضان المبار ک میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے اقدامات کے بارے مین دی جانے والی بریفنگ میں کرائی ہے۔ اس موقع پر کمشنر نے کے الیکڑک کو ہدایت کی کہ وہ ماہ رمضان المبار ک میں لو ڈ شیڈنگ میں ممکنہ ریلیف دینے اور کم سے کم لوڈ شیڈنگ کر نے کے ترجیحی اقدامات کر ے اور اس بات کو یقینی بناے کہ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایات کے فوری ازالہ کا موثر نظام قائم ہو اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ شہر میں کسی علاقہ میں امن ا امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

کے الیکڑک انتظامیہ کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو بریفنگ میں بتا یا کہ ماہ رمضان المبار ک میں کے الیکڑک نے لوڈ شیڈنگ کی کمی کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بجلی کی فراہمی سے متعلق شکایات کا ہر ممکنہ طور پر جلد از جلد ازالہ ممکن ہو۔ اس موقع پر کے الیکٹرک کی نشاندہی پر فیصلہ کیا گیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کے الیکڑک کو ان کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی، کے الیکڑک کے شعبہ ڈسٹری بیوشن کے سر براہ عامر ضیا اور دیگر بھی مو جو د تھے۔