لاہور سمیت پنجاب بھر میں چوری اور، ڈاکہ زنی کی وارداتوں میںبے پناہ اضافہ ہوچکاہے ‘سیدصمصام علی بخاری

ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ، پولیس وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور ہوتی ہے ‘سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

ہفتہ 27 مئی 2017 18:06

لاہور سمیت پنجاب بھر میں چوری اور، ڈاکہ زنی کی وارداتوں میںبے پناہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں چوری اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، روزانہ کی بنیادپر ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرارہو جاتے ہیں ، پولیس وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور ہوتی ہے ، (ن) لیگ کی حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقے کے دورے کے موقع پر کیا، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا،حالیہ بجٹ میںبھی حکمرانوں نے غریب عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاہے اور بجٹ غریب عوام کی بجائے امیروں کے فائدے کے لئے بنایا ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ان کے درباریوںکو اپنی تجوریاںبھرنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے،جب تک ملک سے کرپشن جیسی لعنت سے چھٹکاراحاصل نہیںہوجاتا اس وقت تک عوام کی زندگیوںمیںتبدیلی خواب ہی رہے گی،انہوںنے کہاکہ اب باریاں لینے والوںکے احتساب کاوقت بھی قریب ہے اور یہ جلدانصاف کے کٹہرے میںہوںگے، سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف موجودہ بجٹ کی خامیوںکو عوام کے سامنے لائے گی اورعوام دوست بجٹ کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کاچہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کریںگے۔

متعلقہ عنوان :