عوام کو ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کے مطابق صاف پینے کے پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

ہفتہ 27 مئی 2017 18:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کے مطابق صاف پینے کے پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے جس کو یقینی بنانے کیلئے صوبے بھر میں منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات اور بلدیات کی جانب سے گریٹر واٹر سپلائی سکیم درمدر تا گاہکوچ منصوبے کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنایا جائے ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی میں مستقبل کے ضروریات کو مدنظر رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ماضی میں مناسب منصوبہ بندی نہ کرنے اور کنلسٹینٹ رپورٹس کا جائزہ نہ لینے کی وجہ سے منصوبے التوائ کا شکار رہے ‘ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ایک ہفتے تک محکمہ تعمیرات گریٹر واٹر سپلائی سکیم درمدر تا گاہکوچ موڈیفائیڈ پی سی ون تیار کرکے متعلقہ فورم میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ انہوں نے سلپی آر سی سی پل کو قائد عوام اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پل کا افتتاح بہت جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :