گریڈ ایک کی تنخواہ ساڑھے 15 سو جبکہ گریڈ22 کی تنخواہ ساڑھے 20 ہزار بڑھے گی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات

ہفتہ 27 مئی 2017 18:05

گریڈ ایک  کی تنخواہ ساڑھے 15 سو جبکہ گریڈ22 کی تنخواہ ساڑھے 20 ہزار بڑھے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء))سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد ایڈہاک ریلیف 2010 کو موجودہ تنخواہ میں ضم کرکے 10 فیصد اضافہ سے گریڑ ایک کے ملازم کی تنخواہ ساڑھے 15 سو جبکہ گریڈ 22 کے افسر کی تنخواہ میں ساڑھے 20 ہزارکا اضافہ ہوگا،جس میں 2010 کے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرکے دس فیصد اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے، بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مجوزہ سکیلوں کے مطابق گریڈ ایک کے ملازم کی موجودہ بنیادی تنخواہ سات ہزار چھ سو چالیس روپے سے بڑھ کر 9 ہزار ایک سو نوے، گریڈ 2 کی تنخواہ 7 ہزار سات سو نوے سے بڑھ کر 10 ہزار ایک سو پچاس روپے،اسی طرح گریڈ 7 کے ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ 8900سے بڑھ کر 11505روپے ہو جائے گی،جبکہ سالانہ اضافہ 470 روپے سے بڑھ کر 605 روپے ہو جائے گا،گریڈ 16 کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ اضافے کے بعد 20500 روپے ہو جائے گی،،گریڈ 17 کے افسران کی بنیادیتنخواہ 25140 روپے سے بڑھ کر 32910 روپے،گریڈ 18کے افسر کی تنخواہ اضافہ کے بعد 41535،گریڈ 19 کے افسر کی تنخواہ 49370میں اضافہ کے بعد 64150 روپے بنیادی وصول کرے گا،گریڈ 20 کے افسران کی تنخواہ اضافے کے بعد 74425روپے،گریڈ 21 کی 83100جبکہ گریڈ 22 کے افسر کی بنیادی تنخواہ 89235 روپے ہو جائے گی،اس طرح گریڑ ایک کے ملازم کی تنخواہ ساڑھے 15 سو پچاس روپے کا اضافہ ہوگا،گریڈ 2 کے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 2390 روپے،گریڈ 17 کے افسر کی بنیادی تنخواہمیں 7770 روپے،گریڈ 19 کے افسر کی تنخواہ میں 14780 روپے،جبکہ گریڈ 22 کے افسر کی بنیادی تنخواہ میں ساڑھے 20 ہزارکا اضافہ ہوگا۔