قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں دوبارہ شروع ہوگا

ہفتہ 27 مئی 2017 18:00

قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد پیرکو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں دوبارہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئندہ مالی سال 2017-18ئ کے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ بحث کا آغاز کریں گے جو 9جون تک جاری رہے گی اور اسی روز وزیرخزانہ بحث سمیٹیں گے۔