وسیم اکرم اور محمد آصف کا سامناکرنا پڑتا تو مشکل ہوتی:شاہد آفریدی

ہفتہ 27 مئی 2017 17:54

وسیم اکرم اور محمد آصف کا سامناکرنا پڑتا تو مشکل ہوتی:شاہد آفریدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) سابق کپتان شاہد آفریدی نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وسیم اکرم ، محمد آصف پاکستان کے بہت اچھے بائولرز تھے تاہم ان کا سامنا نہیں کیا ،اگر کرتا تو مشکل ہوتی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران لالہ کی مداح کم عمر لڑکی نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان کا ایسا کون سا بائولر ہے جس کا سامنا کرنے سے آپ کو ڈر لگتا تھا سوال سنتے ہی آفریدی نے کہا کہ کیا آپ کو اس کا جواب نہیں معلوم کہ مجھے کس بائولر کا سامنا کرنے سے ڈر لگتا ہی آفریدی نے کہا کہ میں نے پاکستانی بائولرز کا بہت کم سامنا کیا ہے مگر وسیم اکرم ملک کے سب سے بہترین بائولر ہیں اور محمد آصف بھی ایسا بائولر تھا جسے نئی گیند کو ان اور آئوٹ سوئنگ کرنے کا فن خوب آتا تھا مگر اس نے بہت بڑی غلطی کی،سٹار کرکٹر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کرکٹر میک گرا، ویسٹ انڈین کرکٹر ز کرٹلی ایمبروز اور کورٹنی والش وغیرہ شامل تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

۔