بنوں یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی کے امتحانات اختتام پذیر ، 20ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا

ہفتہ 27 مئی 2017 17:35

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) بنوں یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی کے امتحانات اختتام پذیر ہو گئے امتحان میں کل 20ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود ،ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر اورنگزیب خان نے ہفتہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بی اے ،بی ایس سی امتحانات پر امن طریقے سے مکمل ہو ئے جس میں نقل کی روک تھام پر کنٹرولر امتحانات خراج تحسین کے مستحق ہیں بنوں یونیورسٹی امتخانی نظام مزید شفاف بنانے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بنوں یونیورسٹی نے مختصر عرصہ میں صوبہ بھر کی یونیورسٹیز رینکینگز میں نمایاں پوزیشن پر آگئی ہے جو کہ انتظامیہ اور فیکلٹی سٹاف کی مرہون منت ہے اس موقع پر وائس چانسلر نے یکم جون سے 15اگسٹ تک تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ تعطیلات کے دوران ایڈمنسٹریشن اور سیکورٹی سٹاف موجود رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :