ایف آر ٹانک سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر،10دس سے زائد سکولوں کی کرکٹ،فٹ بال ،والی بال اور رسہ کشی کے مقابلوں میں شرکت

ہفتہ 27 مئی 2017 17:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) ایف آر ٹانک میں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر، ایف آر ٹانک جنڈولہ میںڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا اور ایف آر ٹانک سپورٹس محکمے کی جانب سے منعقد کیا جانے والا تین روزہ سپورٹس فیسٹیول کے اختتام کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس مینجر عرفان بھٹنی تھے،تقریب میں سکولوں کے طلباء، اور علاقے کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس سپورٹس فیسٹیول میں دس سے زیادہ سکولوں کے ٹیموں اور انٹر ٹرائب کے ٹیموں نے حصہ لیا،فیسٹیول میںمختلف کھیل جن میں کرکٹ،فٹ بال ،والی بال ،رسہ کشی اور جمناسٹک کے کھیل شامل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے سپورٹس مینیجر عرفان بھٹنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں سپورٹس مینجر عرفان بھٹنی نے شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔فیسٹیول کے حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اس فیسٹیول میں حصہ لینے سے بہت مزہ آیا،آئندہ بھی ایسے پروگرامز ہونے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :