اسلامک گیمز باکو میں سلور میڈل جیتنے والے خیبرپختونخوا کے ایتھلیٹ اسد اقبال کی پشاور آمد ، قیوم سپورٹس کمپلیکس میں استقبالی تقریب کا اہتمام

خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ عمدہ کھیل پیش کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کا تقریب سے ،خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 17:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) اسلامک گیمز باکو میں سلور میڈل جیتنے والے خیبرپختونخوا کے ایتھلیٹ اسد اقبال کے پشاور پہنچنے پرتپاک استقبال قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںاستقبالی تقریب کا اہتمام ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل سعید صافی ، انٹر نیشنل ایتھلیٹ و کوچ جعفر شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹریوتھ عزیز الله خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،اسد اقبال نے اسلامک سالیڈرٹی گیمز باکو 2017 میں پاکستان کیلئے ایتھلیٹکس ایونٹ کے 4x100 ریلے میں سلور میڈل حاصل کیا تھا،اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے میڈلز جیتنے پراسد اقبال کو مبارکباد دی اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ عمدہ کھیل پیش کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا اور میڈلز حاصل کئے ہیں،کھلاڑی اسی طرح محنت کر تے رہیں، حکومت خیبرپختونخوا سپورٹس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اورکھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی،انہوں نے میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹ کو ایک لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔