لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چھ ججز نے حلف اٹھا لیا،تعداد 44ہو گئی

ْججز لان میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے حلف لیا

ہفتہ 27 مئی 2017 17:22

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چھ ججز نے حلف اٹھا لیا،تعداد 44ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چھ ججز صاحبان نے حلف اٹھا لیا‘ فاضل جج صاحبان کی حلف برداری کے سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے مرکزی لان میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے مستقل ہونے والے چھ جج صاحبان سے انکے عہدوں کا حلف لے لیا ۔

حلف اٹھانے والوں میں مسٹر جسٹس شاہد مبین، مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم، مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری، مسٹرجسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میںمستقل ججز صاحبان کی تعداد 44 ہو گئی ہے جبکہ 14ایڈیشنل ججز صاحبان فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہدحمید ڈار، مسٹر جسٹس سید محمد کاظم رضا شمسی، مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی، مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان، مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، مسٹر جسٹس عاطر محمود، مسٹر جسٹس شاہد حسن بلال، مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ ، مسٹر جسٹس شاہد کریم، مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف، مسٹر جسٹس شاہد مبین اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ریحان بشیر سمیت سمیت وفاقی و صوبائی لاء افسران، سینئر وکلاء، عدالت عالیہ کے افسران اور مستقل ہونے والے فاضل جج صاحبان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

رجسٹرار سید خورشید انور رضوی نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے فاضل جج صاحبان کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ بار بہاولپور بنچ کا دورہ کیا اور بار کے نئے ڈیزائن پر استوار اور تزئین وآرائش سے آراستہ جسٹس محمد اکبر لائبریری ہال کا افتتاح بھی کیا کیا۔