لاہورہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم سے استعفے کے معاملے پر وکلا تحریک عید الفطر تک موخر کردی

ہفتہ 27 مئی 2017 17:22

لاہورہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم سے استعفے کے معاملے پر وکلا تحریک عید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) لاہورہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم سے استعفے کے معاملے پر وکلا تحریک عید الفطر تک موخر کردی‘ وکلا کی نیشنل ایکشن کمیٹی رمضان المبارک کے بعد وزیر اعظم کے استعفے کی تحریک باقاعدہ شروع کرنے کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفیٰ کے معاملہ پر وکلا کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، نیشنل ایکشن کمیٹی نے نیا لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے وکلا تحریک عید الفطر تک موخر کردی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ نہ دینے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے لاہور ہائیکورٹ بار عہدیداران کا کہنا تھاکہ ماہ رمضان کے بعد اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :