پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے مواقع موجود ہیں ‘سویڈن کے سرمایہ کارکوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کا بیان

ہفتہ 27 مئی 2017 17:16

پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے مواقع موجود ہیں ‘سویڈن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے مواقع موجود ہیں ۔سویڈن کے سرمایہ کارکوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے سویڈن کے ساتھ تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے 3بڑے شہروں میں میٹروبس سروس کا کامیابی سے اجراء کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ میٹروبس سروس سے شہریوں کوجدید اورسستی سفری سہولتیں میسر آئی ہیں اورمیٹروبس سروس کے نظام کو دیگر شہروں تک پھیلایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ شہروں میں سپیڈو بس سروس کے اجراء سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملی ہے اور پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ شفافیت اور رفتار کا شاہکار ہے۔