کوئٹہ، پاکستان پیر امیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے او پی ڈی اور پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 27 مئی 2017 17:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان پیر امیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے قائمقام صدر رحمان خان مینگل جنرل سیکرٹری طارق کدیزئی نے کہا ہے کہ ہم وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہرے کے مشکور ہے کہ انہوں نے ہمارے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی وزیرصحت میر رحمت اللہ بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر ہمارے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہم وزیراعلی بلوچستان کے مشکور ہے تاہم ایک مخصوص لابی جو کہ ہمیشہ سے سرکاری ملازمین اور عوامی نمائندوں کے درمیان غلط فہیموں کے ذریعے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے منفی کردار ادا کرتے ہیں ازب روایت یہ مخصوص لابی آج دن تک اپنی سازشوں میں مصروف ہے وقت آنے پر ان سازشی لابی کو ہم عوام کے سامنے آگاہ کریں گے انہو ں نے کہاپاکستان پیر امیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے پولیو مہم اوراو پی ڈی کا بائیکاٹ کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کرتی ہے تاہم احتجاجی کیمپ برقرار رہیں گے واضح رہے وزیرصحت نے محکمہ صحت سے مسائل کے حل احکامات اور نوٹیفیکشن احتجاج میں دینے کا وعدہ کیا اور اس سلسلہ میں عنقریب مذاکراتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان فیصلہ کن اجلاس بھی طے کیا گیا ہے جس کی منٹس آف میٹنگ جار ی کئے جائیں گے ہم وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں ہمارے مسائل حل کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :