نوشکی ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 27 مئی 2017 17:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کو نوشکی میں امین الدین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے واپڈا اہلکار نبی بخش کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مز یدکاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :