کوئٹہ ،اغواء کی کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ،شہر سے ایک اور تاجر اغواء

ہفتہ 27 مئی 2017 17:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) کوئٹہ میں اغواء کی کاروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ،شہر سے ایک اور تاجر اغواء ،تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کی صبح کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر تاجر عبدالزارق اپنے گھر سے کٹ پیس گلی میں واقع دکا ن جا نے کے لئے نکلا تو پہلے سے گھات لگائے نا معلوم افراد نے اسے اغواء کر لیا اور اسکی گاڑی نمبر AUX758کو ایئر پورٹ روڈ پر چھوڑ کرنا معلوم سمت کی جانب فرار ہوگئے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مغوی کی تلاش شروع کردی ،واضع رہے رواں سال کے تین ما ہ کے دوران کوئٹہ سے سیکر ٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان ،دو چینی باشند ے اور ایک تاجر کو اب تک اغواء کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :