رمضان المبار ک کے سلسلہ میں ضلع بھر کی اہم مساجد، امام بارگاہ ودیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیاہے، سکندر حیات

ہفتہ 27 مئی 2017 17:13

رمضان المبار ک کے سلسلہ میں ضلع بھر کی اہم مساجد، امام بارگاہ ودیگر ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سکندر حیات نے بتایا ہے کہ رمضان المبار ک کے سلسلہ میں ضلع بھر کی اہم مساجد، امام بارگاہ ودیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں قریب188اہم مساجد، امام بارگاہوں ودیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی کیلئے قریب350 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

135 پولیس قومی رضا کار بھی ضلع بھر میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ مساجد انتظامیہ کی جانب سے قریب3330 رضاکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ضلع میں قائم 7 رمضان بازاروں اور22مدنی دسترخوانوں کی سیکورٹی کیلئی124 پولیس اہلکار جن میں لیڈیز پولیس اور ٹریفک پولیس شامل ہے تعینات کیے گئے ہیں۔

رمضان بازار کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر ، واک تھرو گیٹ ہوگی۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ایس ایس اوز اور ایس ڈی پی اوز کو بالخصوس سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں مذہبی مقامات، مساجد ، امام بارگاہوں میں ڈیوٹی باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ پولیس او رانتظامیہ سے تعاون کیا جائے۔