چکوال میں دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق

ہفتہ 27 مئی 2017 17:13

چکوال میں دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) چکوال میں دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرگوجرہ محلے میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال کے قریب ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے کے نیچے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ساٹھ سالہ خاتون زخمی حالت میں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

طاہرہ یاسمین زوجہ غلام اصغر کو ریسکیو1122نے ہسپتال پہنچایا جبکہ ایک چھوٹا بچہ جاں بحق ہوا۔ دوسرا حادثہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بلال آباد کے قریب پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور اس کانواسہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دیگر دوافراد کو شدید زخم آئے۔

متعلقہ عنوان :