افغانستان:خوست خودکش حملے میں 13افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 27 مئی 2017 16:35

افغانستان:خوست خودکش حملے میں 13افراد ہلاک
کابل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27مئی۔2017ء) افغانستان کے شہر خوست میں خودکش کار حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں-حملہ آوروں نے خوست شہر کے مرکزی علاقے میں پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں تاہم ماضی میں افغان طالبان اور شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے اس قسم کی کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں افغانستان کے کئی حصوں میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں سے بیشتر میں افغان طالبان ملوث رہے ہیں۔جمعہ کے روز صوبہ قندھار میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ہفتے کے روز ہونے والا دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب ملک میں رمضان کا پہلا دن ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ حملہ ایک فوجی اڈے کے قریب کیا گیا۔

افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ دھماکے میں بس اڈے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔ اس حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جو صوبہ خوست میں امریکی فوجیوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں اورر یہ کہنا مشکل ہے کہ ہلاک ہونے والے عام شہری یا سکیورٹی اہلکار ہیں۔


متعلقہ عنوان :