چکوال، 7لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 27 مئی 2017 17:13

چکوال، 7لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) 7لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ظفر اقبال ولد حاجی محمد اقبال سکنہ محلہ فاروقی نے درخواست دی کہ محمد یاسین ملک ولد ملک دین محمد سکنہ محلہ موتی بازار کو قریبی تعلقات کی بنا پر رقم مبلغ7 لاکھ بطور قرض دی ۔

(جاری ہے)

رقم کے عوض چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر کیش کرانے بھیجا گیا تو چیک ڈس آنر ہوگیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :