چکوال، دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی ہوگئے

ہفتہ 27 مئی 2017 17:11

چکوال، دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی ہوگئے
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) ہفتے کے روز دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ محلہ سرگوجرہ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال کے قریب ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے کے نیچے دبی ساٹھ سالہ خاتون کو ملبے کے نیچے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ ایک بچہ ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

طاہرہ یاسمین زوجہ غلام اصغر کو ریسکیو1122نے ہسپتال پہنچایا جبکہ ایک چھوٹا بچہ جاں بحق ہوا۔ یہ حادثہ محلہ بستی اللہ والی میں پیش آیا، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر دونوں کوکو ملبے کے نیچے سے نکالا۔ دوسرا حادثہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بلال آباد کے قریب پیش آیا جہاں پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ادھیڑ عمر خاتون اور اس کانواسہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دیگر دوافراد کو شدید زخم آئے۔

متعلقہ عنوان :