Live Updates

سحر وافطاری میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ، لیسکو نے رمضان المبارک کے لئے شیڈول جاری کر دیا

گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے صنعتی سیکٹر میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی

ہفتہ 27 مئی 2017 17:11

سحر وافطاری میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ، لیسکو نے رمضان المبارک کے لئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے رمضان المبارک میں سحر وافطاری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

لیسکو کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سحری میں سوا دو بجے سے سوا چار بجے تک اور افطار میں ساڑھے چھ سے سوا دس بجے تک بجلی بند نہیں ہوگی۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں سحری وافطاری کے اوقات میں گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے صنعتی سیکٹر میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، رمضان المبارک میں شہری علاقوں میں 6اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات