رمضان المبارک کنٹی جینسی پلان کے تحت سیکیورٹی میکنزم کو ہر لحاظ سے فول پروف بنایا جائے ،آئی جی سندھ

لیاری ایکسپریس وے کوشا م 4 بجے سے ماڑی پور تا سہراب گوٹھ ٹر یفک کے لیے ون وے کر د یا جائے ،اے ڈی خواجہ کی ہدایت

ہفتہ 27 مئی 2017 17:11

رمضان المبارک کنٹی جینسی پلان کے تحت سیکیورٹی میکنزم کو ہر لحاظ سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) ماہ رمضان کے دوران پولیس سیکیورٹی میکنزم کے تحت مجموعی امور کو مربوط موُثر اور ٹھوس بناتے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ رمضان المبارک کے حوالے سے صوبائی سطح پر ترتیب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لے رہے تھے ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ،سی ٹی ڈی سندھ,ڈی آئی جیزہیڈکوارٹرزسندھ ،اسٹیبلشمنٹ ،آئی ٹی ، اسپیشل برانچ،ٹی اینڈ ٹی، اے آئی جیز آپریشنز،ایڈمن اور لیگل کے علاوہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد، میرپورخاص،شہیدبینظیرآباد،لاڑکانہ اور سکھر کے ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی۔

کراچی پولیس کی رپورٹ کے مطابق شہرکے تینوں زونز میں4215مساجد/نماز وتروایح/محافل شبینہ/ کھلے مقامات پر دوران رمضان اضافی نفری کے علاوہ 13145سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ534 موبائلوں اور481موٹرسائیکل سوار افسران و جوان اسنیپ چیکنگ علاقہ پیٹرولنگ پر مامور کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی حیدرآباد کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 1711 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات و دیگر سیکیورٹی امور پر 10100سے زائد افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں 334 موبائل اور203موٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے ۔

ڈی آئی جی سکھر کی رپورٹ کے مطابق 227 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 1933 کے قریب افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام دے رینگے جس میں موبائل اور موٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوران740مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر 3810سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی فرائض انجام ینگے جس میں192کے قریپ موبائل اور 190 سے زائدموٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے ۔

ڈی آئی جی میر پور خاص کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوارن کم وبیش663 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر1126کے قریب افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دے دینگے ۔ ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 720 مساجد /تراویح کے کھلے مقامات ودیگرسیکیورٹی امورپر 2739سے زائدافسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں موبائل اورموٹرسائیکل پرسوار نفری بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :