Live Updates

رمضان المبارک کی آمد پر ایک کلینک کے ''خصوصی ڈسکاؤنٹ'' کے سوشل میڈیا پر چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 16:28

رمضان المبارک کی آمد پر ایک کلینک کے ''خصوصی ڈسکاؤنٹ'' کے سوشل میڈیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء) :رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آتے ہی جہاں مسلم امہ میں خوشی کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے وہیں اہل اسلام اس بابرکت مہینے میں اللہ کی رضا اور خوشنودی سمیٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ رمضان المبارک کی آمد پر ایک طرف جہاں مبارکبادوں اور رمضان اسپیشل ڈسکاﺅنٹس کے اعلان کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تصویر غالبا کسی کلینک پر لگی ایک رمضان آفر کی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا گیا کہ کسی کلینک کے باہر'' رمضان آفر ''کے عنوان سے ایک اعلان چسپاں کیا گیا تھا۔ جس پر لکھا تھا کہ یکم رمضان سے تیس رمضان تک بڑے آپریشن کی قیمت 12ہزار روپے جبکہ نارمل ڈیلیوری کی قیمت4500روپے بمعہ ادویات ہو گی۔ اس اعلان کے مطابق یہ خصوصی ڈسکاﺅنٹ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر دیا گیا ہے۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بے جا شئیر کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اس اشتہار کا تمسخر اُڑایا وہیں کچھ صارفین نے اس کو مثبت انداز میں لے کر اس خصوصی ڈسکاﺅنٹ کو سراہا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات