صوبائی ارکان کی غنڈہ گردی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے،ترجمان پیسکو

کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی ،ایم پی اے نے رات بھر گرڈ سٹیشن پر قبضہ کئے رکھا جس سے بجلی کے ہائی لائسز ساری رات جاری رہے صوبائی ارکان عوام کو بل دینے کی ترغیب دینے کے بجائے بجلی چوری پر اکسا رہے ہیں جو ایک گھنائونا جرم ہے ،کارکنوں کی جانب سے مزید گرڈ سٹیشن پر قبضے کی اطلاعات ہیں، ترجمان

ہفتہ 27 مئی 2017 17:00

صوبائی ارکان کی غنڈہ گردی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے،ترجمان پیسکو
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) ترجمان پیسکو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایم پی اے نے پشاور یونیورسٹی گرڈ اسٹیشن پر رات بھر قبضہ کئے رکھا ۔ جس کی وجہ سے بجلی کے ہائی لائسسز ساری رات جاری رہی۔ ارکان صوبائی اسمبلی کی غنڈہ گردی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہو گی جس نے ابھی کوئی ایکشن نہیں لیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ترجمان پیسکو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ایم پی ایز فضل الہی اور عارف یوسف کے غنڈہ گردی کے خلاف خاموش ہیں حکومت نے ایم پی ایز کی غنڈی گردی کے خلاف کوئی کارروائی بھی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

پشاور یونیورسٹی گرڈ اسٹیشن پر ایم پی ایز نے رات بھر قبضہ جمائے رکھا جس کی وجہ سے بجلی کے ہائی لائسسز ساری رات جاری رہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ کارکنوں کی جانب سے مزید گرڈ اسٹیشنوں پر قبضے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں ۔عوام کو غنڈہ گردی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے لئے اکسایا جا رہا ہے ۔ ارکان صوبائی اسمبلی کی اس غنڈہ گردی کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور یہ حرکات حالات کو مزید بھی گھمبیر بنا سکتے ہیں لیکن ان تمام حالات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ قبضے اور غنڈہ گردی کے دوران پیش آیا تو اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہو گی ۔ ایم پی ایز کی سربراہی میں بجلی چوری کرانا گھنائونا جرم ہے حالانکہ صوبائی ارکان کی جانب سے عوام کو بل دینے کی ترغیب دینی جانی چاہئے تھی لیکن یہاں پر عوام کو بجلی چوری کے لئے اکسایا جا رہا ہے ۔ گزشتہ رات سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری کرائی جا چکی ہے اگر ایم پی ایز کو دیکھ کر عوام نے بھی ایسے کام شروع کر دیئے تو پھر ملک کا کیا انجام ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :