قائم مقام آڈیٹر جنرل عمران اقبال نے مختلف افسران کی تقرری و تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 27 مئی 2017 16:54

قائم مقام آڈیٹر جنرل عمران اقبال نے مختلف افسران کی تقرری و تبادلہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) قائم مقام آڈیٹر جنرل عمران اقبال نے کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کی مشاورت سے مختلف افسران کی تقرری اور تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل کے پبلک ریلیشن ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی جی فیڈرل آڈٹ اسلام آباد مسعود مختار شیروانی کو تبدیل کر کے ڈی جی ڈیفنس آڈٹ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ڈیفنس آڈٹ راولپنڈی محمد اظہر کو تبدیل کر کے ڈی جی فیڈرل آڈٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ڈی جی ڈی اے اوز طارق بشیر چٹھہ کو تبدیل کر کے ڈی جی کمرشل آڈٹ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی (آئی آر اینڈ سی ) اے جی پی آفس تفکر علی اسدی کو تبدیل کر کے ڈی جی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیاہے۔ ڈائریکٹر آڈٹ کے آر ایل راولپنڈی شہزاد نعیم کو تبدیل کر کے ڈی جی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈائریکٹر فنانس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کو تبدیل کر کے ڈی جی ڈی اے او اے جی پنجاب لاہور تعینات کر دیا ہے۔