قومی گرڈ میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

ہفتہ 27 مئی 2017 16:54

قومی گرڈ میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے، وزیرخزانہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قومی گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرنے کا ہدف مقررکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ بجلی اورتوانائی کی قلت پر قابوپانے کیلئے موجودہ حکومت نے عملی اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی اور قومی گرڈ میں اضافی بجلی شامل کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال 2017-18میں قومی گرڈ میں مزید10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت بجلی اورتوانائی کے کئی منصوبوں پر کام ہورہاہے جس کے نتیجے میں ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے دور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :