وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور نیب کو صرف میں اور کراچی والے نظر آتے ہیں،ڈاکٹر عاصم حسین

میں ناظم آباد کا رہائشی ہوں اس لئے مجھے کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، چیئرمین نیب ذاتیات پر اتر آئے ہیں ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 مئی 2017 16:51

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور نیب کو صرف میں اور کراچی والے نظر آتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور نیب کو صرف میں اور کراچی والے نظر آتے ہیں۔ میں ناظم آباد کا رہائشی ہوں اس لئے مجھے کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، اگر وفاق میں ہمت اور جرات ہے تو وہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں رہنے والوں پر ہاتھ ڈالیں صرف غریب کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہفتہ کو کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم اور 17 ارب روپے کرپشن میں نامزد ملزم ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار اور چیئرمین نیب ذاتیات پر اتر آئے ہیں ان کے اشاروں پر نیب پراسیکیوٹرز اور ڈی جی نیب ناچ رہے ہیں، چوہدری نثار اور نیب کو میں اور صرف کراچی والے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

میں ناظم آباد کا رہائشی ہوں اس لئے مجھے کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، اگر وفاق میں ہمت اور جرات ہے تو وہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں رہنے والوں پر ہاتھ ڈالیں صرف غریب کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مجھے بہت مجبور کیا جارہا ہے اگر میری مجبوری حد سے تجاوز کرگئی تو پھر سب کے نام بتادوں گا اور کوئی بھی نہیں بچے گا۔سابق مشیر پیٹرولیم نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے پیش کردہ بجٹ گمراہ کن ہے صحت کے لئے مختص بجٹ نا ہونے کے برابر ہے صحت کا بجٹ 6 فیصد ہونا چاہیے لیکن یہاں اس کا آدھا بھی نہیں۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کا پیسہ پنجاب پر لگایا جارہا ہے سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے ایک پیسہ نہیں دیا جارہا جس سے روڈ بنایا جائے اور وفاقی حکومت کراچی پورٹ سے سپر ہائی وے تک ایک سڑک بھی نہیں بنا سکتی۔