وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،حفیظ الرحمن

پاکستان کی معیشت کاحجم 300 ارب ڈالر سے بڑھ چکا جس کی وجہ سے عالمی برادری کا ملک پر معاشی اعتبار مضبوط ہوا ہے ،ْوزیر اعلیٰ

ہفتہ 27 مئی 2017 15:47

وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،حفیظ ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل پانچواں عوام دوست بجٹ پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے پاکستان تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ‘ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے ‘پاکستان میں صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عالمی ادارے بھی 2020-30ء تک پاکستان کو دنیا کی 20 بڑی طاقتور ممالک میں شامل ہونے کا اعتراف کررہے ہیں‘ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ،پاکستان کی معیشت کاحجم 300 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے عالمی برادری کا ملک پر معاشی اعتبار مضبوط ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جی ڈی پی کی شرع میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کیلئے 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کا بجٹ 9 ارب سے بڑھا کر17 ارب کردیا اور ڈویژبل پول سے گلگت بلتستان کو بھی حصہ دینے کیلئے حتمی مشاورت کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں چاروں صوبوں پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے جس پر حکومت گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان عوام مسلم لیگ ن کی قیادت کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :