17-18ء کا بجٹ عوام دوست اور ترقیاتی بجٹ ہے ،ْاحسن اقبال

ہایئرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں 66 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے ،ْ نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے میں مدد ملے گی ،ْوفاقی وزیر

ہفتہ 27 مئی 2017 15:47

17-18ء کا بجٹ عوام دوست اور ترقیاتی بجٹ ہے ،ْاحسن اقبال
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ْترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2017-18ء کا بجٹ عوام دوست اور ترقیاتی بجٹ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کیلئے ایک کھرب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ تمام صوبائی ترقیاتی بجٹ شامل کرنے کے بعد آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 2.5کھرب روپے سے تجاوز کرجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10سال کے بعد مجموعی قومی پیداوار میں 5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو آئندہ سال 6 فیصد سے بڑھ جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہایئرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں 66 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے جس سے نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے بڑے منصوبے کے لئے 180 ارب روپے مختص کئے ہیں جس سے ملک میں ترقی اورخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ عنوان :