پرویز مشرف کے لچک کے نام پر سرینڈر نے بھارتی پالیسی سازوں کو جارحانہ رویہ اختیار کرنے اور جموں و کشمیر کے نہتے عوام کی جدوجہد آزادی کو طا قت کے بل پر دبانے کی شہہ دی ‘وہ اسی حکمت عملی کو بڑی کامیابی کے ساتھ آزما رہے ہیں

حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرسیدصلاح الدین کا عشائیہ سے خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 15:45

پرویز مشرف کے لچک کے نام پر سرینڈر نے بھارتی پالیسی سازوں کو جارحانہ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرسیدصلاح الدین نے کہاکہ سابق پاکستانی صدر،پرویز مشرف کے لچک کے نام پر سرینڈر نے بھارتی پالیسی سازوں کو جارحانہ رویہ اختیار کرنے اور جموں و کشمیر کے نہتے عوام کی جدوجہد آزادی کو طا قت کے بل پر دبانے کی شہہ دی اور وہ اسی حکمت عملی کو بڑی کامیابی کے ساتھ آزما رہے ہیںجب تک نہ جارحانہ رویے کا اسی انداز میں جواب دیا جائیگاکشمیری پاکستان کواپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں اورروزانہ پاکستانی پرچم کو سربلندکرنے کے لئے شہادتیں دے رہے ہیں ،پاکستان حکومت اورعسکری قیادت کشمیریوںکے اس جذبہ کو سمجھتے ہوئے کشمیرکی آزادی کے لئے کشمیری عوام کا ساتھ دیصورتحال جوں کی توں رہے گی،بلکہ اس سے بھی بدتر ہوجائیگی بھارت پر امن ذرائع سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کبھی تیار نہیں ہوگااسے با مقصد مذاکرات پر آمادہ کرنے اور خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے ایک بھرپور تیر بہدف مسلح جدوجہد کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے کشمیرریلیف کمیٹی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حزب المجاہدین کے جواں سال قائد برہان مظفر وانی شہادت نے پوری ریاست میں تحریک آزادی کشمیرمیں نئی روح پھونک دی ہیشہید برہان کے جنازے میں ایک ملین سے زائد لوگوں نے شرکت کی ریاست کے چپے چپے پر ان کی غا ئبانہ نماز جنازہ ادا کی گئیاس شہادت نے ریاست کے تینوں خطوں جموں، وادی اور لداخ کو بھارت کے خلاف متحد و متحرک کیا۔

(جاری ہے)

نر یندر مودی سرکار کے پاوں تلے زمین سرکنے لگی بہتر تھا کہ وہ حقیقت سمجھ لیتے اور حقائق کی روشنی میں تسلیم کرتے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھارت کی با لا دستی اور جا برانہ قبضے کونہ کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ ایسی خواہش رکھتے ہیںکیوں نہ انہیں وہ حق دیا جا ئے جس کا ان سے نہ صرف اقوام عالم بلکہ خود بھارتی قیادت اورنیتائوں نے وعدہ کیا ہے۔لیکن ایک غیر مہذ ب معاشرے میں تر بیت پانے والے مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے والے موذی انسان نماجانورسے ایسی توقع رکھنا،احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :