بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے میں سرگرم ہے ‘ بھارت کا ظلم و تشدد امن کی عالمی قوتوں کیلئے چیلنج ہے ‘ پیلٹ گن کا استعمال بربریت کی بدترین مثال ہے ‘ بھارتی مظالم اور بربریت پر پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کامقبوضہ کشمیر میں تشدد کی نئی لہر پر اپنے ردعمل کا اظہار

ہفتہ 27 مئی 2017 15:44

بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے میں سرگرم ہے ‘ بھارت کا ظلم و تشدد امن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے میں سرگرم ہے ‘ بھارت کا ظلم و تشدد امن کی عالمی قوتوں کیلئے چیلنج ہے ‘ پیلٹ گن کا استعمال بربریت کی بدترین مثال ہے ‘ بھارتی مظالم اور بربریت پر پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی نئی لہر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ ‘ بھارت کا ظلم و تشدد امن کی عالمی قوتوں کیلئے چیلنج ہے ‘ پیلٹ گن کا استعمال بربریت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو اندھا کرنے کا عمل کہاں کی انسانیت ہے۔ بھارتی مظالم اور بربریت پر پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔