Live Updates

موجودہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی قانون نہیں بنایا،عمران خان

ہفتہ 27 مئی 2017 15:44

موجودہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی قانون نہیں بنایا،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن سے خزانہ کو4سال میں 8ہزار ارب کا نقصان ہوا، موجودہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی قانون نہیں بنایا ، اپنے مفادات کیلئے موجودہ حکومت نے 3آئینی ترامیم کیں‘تارکین وطن زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ تارکین وطن زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور ہیں۔

کرپشن سے خزانے کو 4سال میں 8ہزار ارب کا نقصان ہوا ۔پاکستان کی سالانہ ٹیکس آمدنی 1800ارب روپے ہے ۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی قانون نہیں بنایا ۔اپنے مفادات کیلئے موجودہ حکومت نے 3آئینی ترامیم کیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات