یادگارفلمی کردار نبھانے والی رانی آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے ،وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کا ماضی کی معروف اداکارہ رانی کی برسی پر پیغام

ہفتہ 27 مئی 2017 15:44

یادگارفلمی کردار نبھانے والی رانی آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ماضی کی معروف اداکارہ رانی کی فن کے شعبہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اردو اور پنجابی فلموں میں یادگار کردار نبھانے والی فنکارہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

(جاری ہے)

27مئی1993 کو سرطان سے وفات پانے والی ناصر ہ بیگم جنہوں نے رانی کے فلمی نام سے شہرت پائی ، کی برسی پر اپنے پیغام میں وزیرمملکت نے کہاکہ دیوربھابھی،چن مکھنا، سجن پیارا،دنیا مطلب دی، تہذیب، امرائو جان ادا سمیت دیگرفلمیں اب تک لوگوں کو یاد ہیں جن میں انہوں نے ناقابل فراموش فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

فلم ’میراگھر میری جنت‘ اور ’سوناچاندی‘ میں بہترین اداکاری کے اعتراف میں رانی کو نگار ایوارڈز بھی دئیے گئے۔ مریم اورنگزیب نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے ۔