لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی ہفتہ کو مکمل ہڑتال

ہفتہ 27 مئی 2017 14:56

لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی ہفتہ کو مکمل ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار کی اپیل پر شہر میں وکلاء نے ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔وکلاء نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ ڈسٹرکٹ بار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک وکلاء کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :