پاکستان نے افغان سرحد کے ساتھ چمن میں باب دوستی کھول دیا

فرینڈ شپ گیٹ افغان حکام کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولاگیا ہے ،ْ آئی ایس پی آر

ہفتہ 27 مئی 2017 14:52

پاکستان نے افغان سرحد کے ساتھ چمن میں باب دوستی کھول دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان نے افغان سرحد کے ساتھ چمن میں باب دوستی کھول دیا ہے ،ْ فرینڈ شپ گیٹ افغان حکام کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولاگیا ہے ۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیادپر ماہ رمضا ن میں چمن بارڈر پر باب دوستی کھول دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سانحہ چمن کے بعد پاکستان نے اپنے علاقے کو موثر کنٹرو ل میں رکھا ہوا ہے اور افغان بارڈر پولیس کے اہلکاروں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔بیان کے مطابق مردم شماری کا عمل سرحد کے ساتھ منقسم دیہاتوں میں مکمل ہو چکا ہے پاکستانی حکام کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سیز فائر جاری رہے گی اور کسی طرح کی سرحدی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ پاکستانی فوجی کلی لقمان اور کلی جہانگیر کے علاقوں میں پاکستانی جانب بین الاقوامی سرحد کے ساتھ اپنی پوزیشن قائم رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :