رمضان ہمیں نیکی اوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے ،ْ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق
ہفتہ 27 مئی 2017 14:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے ان گنت دروازے کھول دیتا ہے ، رمضان میں روزہ ہمیں رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ ہم ان لوگوں کے احساسات کو محسوس کریں جوبدقسمتی کا شکار ہیں، ان کیلئے معاشرے میں قربانی اور خیرات کا جذبہ پیدا ہو۔
سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ رمضان ہمیں اچھائی اوراعتدال پسندی کا درس دیتا ہے ، رمضان کا مہینہ راست بازی کے فروغ اور بداخلاقی کی روک تھام کا مہینہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں مسلمان اسلام کو بطور دہشت گرد اورعسکریت پسند مذہب پیش کرنے والے انتہا پسندوں کی مذمت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ذہنیت نے پرامن مذہب اور اس کے پیروکاروں کو شرمندہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ایسے شر پسند عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں جو اسلام کے نام پر نفرت اور اپنے شیطانی خیالات کے ذریعہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یہ رمضان پوری دنیا کیلئے امن اور خوشی کا ذریعہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اس مقدس ماہ میں بغاوت ، فرقہ واریت اورمسلم امہ کے درمیان بدامنی کا مطلق انجام ہو اور دنیا میں ہم آہنگی اورسکون کا سبب ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.