لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز نے عہدے کا حلف اٹھالیا.

ہفتہ 27 مئی 2017 14:52

لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز نے عہدے کا حلف اٹھالیا.
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

(جاری ہے)

. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے ہفتہ کو لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاونج میں مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا،. حلف لینے والے چھ ججز میں جسٹس شاہد مبین، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں. چھ ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی تعداد 44ہوگئی. حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :