قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں پیرکو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں دوبارہ شروع ہوگا

ہفتہ 27 مئی 2017 14:23

قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں پیرکو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد پرسوں پیرکو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں دوبارہ شروع ہوگااجلاس میں آئندہ مالی سال 2017-18ء کے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا ،ْقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ بحث کا آغاز کریں گے جو 9جون تک جاری رہے گی اور اسی روز وزیرخزانہ بحث سمیٹیں گے۔